سرفراز احمد نے فکسنگ معاملات پر کرکٹرز کو ذمہ داریوں کا احساس دلادیا

اگر کوئی مشکوک بات محسوس کریں تو فوری طور پر حکام کو مطلع کریں، کپتان


Sports Desk October 24, 2018
انجانے میں بکی کے ساتھ تصویر بنوانے سے کسی کومجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ فوٹو: اے ایف پی

سرفراز احمد نے فکسنگ کے حوالے سے کرکٹرز کو ذمہ داریوں کا احساس دلا دیا۔

پریس کانفرنس میں فکسنگ کے حوالے سے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جونیئر لیول سے ہی لیکچرز دیے جاتے ہیں، مجھے انڈر19کرکٹ کھیلتے ہوئے اس معاملے میں محتاط رہنے کیلیے بار بار آگاہ کیا گیا تھا، قومی ٹیم میں آ تو پھر لیکچرز دیے گئے، کرکٹرز کو سب معلوم ہوتا ہے اس کے باوجود کوئی غلط کام کرے تو قصور وار ہے،انھوں نے کہا کہ پی سی بی اپنی ذمہ داری پوری کرتا ہے، اب کھلاڑیوں کابھی فرض ہے کہ اگر کوئی مشکوک بات محسوس کریں تو تو فوری طور پر مطلع کریں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پرستار آتے اور شرٹ پر دستخط کرنے یا تصاویر بنانے کیلیے کہتے ہیں، اگر انکار کر دیں تو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، اب کھلاڑی کو کیسے معلوم ہوگا کہ جس کے ساتھ وہ تصویر بنوا رہا ہے وہ کوئی بکی ہے، اگر کسی کرکٹرکی مشکوک شخص کے ساتھ فوٹو نظر آجائے تو صرف اسی وجہ سے اسے مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔