عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

شعیب ثنااللہ نے عالمی انڈر 18 ایونٹ جیت لیا،حمزہ نعیم عالمی انڈر 16 ایونٹ کے فاتح ثابت ہوئے۔


Sports Reporter October 24, 2018
شعیب ثنااللہ نے عالمی انڈر 18 ایونٹ جیت لیا،حمزہ نعیم عالمی انڈر 16 ایونٹ کے فاتح ثابت ہوئے۔ فوٹو: فائل

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے تمام 6 عالمی ٹائٹلزجیت کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

انگلینڈکے شہر ٹورکوائے میں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں معیزبیگ عالمی جونیئر چیمپئن بن گئے،شعیب ثنااللہ نے عالمی انڈر 18 ایونٹ جیت لیا،حمزہ نعیم عالمی انڈر 16 ایونٹ کے فاتح ثابت ہوئے۔

علاوہ ازیں عماد علی نے عالمی انڈر14 ٹائٹل پر قبضہ کرلیا، مزمل عاصم عالمی انڈر12 ٹائٹل لے اڑے جبکہ مصباح الرحمان عالمی انڈر10چیمپئن قرار پائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔