آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

آزادی کی جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی، صدر آزاد کشمیر


ویب ڈیسک October 24, 2018
ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر - فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔

آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مرکزی تقریب پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوئی جس میں صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے جب کہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پریڈ کا معائنہ کیا،آئی جی شعیب دستگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیرسردار مسعود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، آزادی کی جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے سید علی گیلانی، یاسین ملک سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کی نظربندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کشمیری عوام کو نہیں بھول سکتے جو 7 لاکھ فوج کے سامنے نہتے ڈٹے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں