ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کرگئے

بابا حیدرزمان طویل عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے


ویب ڈیسک October 24, 2018
بابا حیدرزمان طویل عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ فوٹو : فائل

قائد ہزارہ صوبہ تحریک بابا حیدر زمان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ صوبہ تحریک کے قائد بابا حیدرزمان انتقال کرگئے، بابا حیدرزمان طویل عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بابا حیدرزمان کی عمر 75 سال تھی، انہوں نے 1985 میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، بابا حیدرزمان نے 2 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لیا لیکن ناکام رہے جس کے بعد ان کا سیاسی کیریئر تقریباً ختم ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں