نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی  بوجھ پڑے گا۔

اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی  بوجھ پڑے گا۔

لاہور:
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔


اسلام آباد میں سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ 20 پیسے اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم صرف 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا جب کہ ستمبر میں فرنس آئل کا زیادہ استعمال کیا گیا اگر ایل این جی اور کوئلہ کو استعمال کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف ملتا۔
Load Next Story