بغاوت کیس وزیر قانون کو فریق بنانے کیلیے متفرق درخواست کل دائر کی جائیگی

شیخ احسن الدین نے زاہد حامدکو بغاوت کیس میں فریق بنانے کیلیے ایک متفرق درخواست ڈرافٹ کر دی ہے

شیخ احسن الدین نے زاہد حامدکو بغاوت کیس میں فریق بنانے کیلیے ایک متفرق درخواست ڈرافٹ کر دی ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزیرقانون زاہدحامدکو بغاوت کیس میں فریق بنانے کیلیے متفرق درخواست تیارہوگئی جو پیرکو سپریم کورٹ میں دائرکی جائے گی۔


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے سابق صدر شیخ احسن الدین نے زاہد حامدکو بغاوت کیس میں فریق بنانے کیلیے ایک متفرق درخواست ڈرافٹ کر دی ہے جو ہفتے کوان کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ چوہدری اختر علی کی عدم موجودگی کی وجہ سے دائر نہیںہوسکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ3نومبر2007کو ایمرجنسی کے نفاذکے وقت موجودہ وزیر قانون اسی عہدے پر براجمان تھے اور ان کی مشاورت اور ملی بھگت سے ملک میں ایمرجنسی نافذہوئی اور ججوںکوگرفتارکیا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذکا سرکاری نوٹیفکیشن وزارت قانون سے جاری ہوا اور اس وقت جو بھی غیر آئینی اقدامات اٹھائے گئے اس میں اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد برابرکے شریک تھے،درخواست میںوزیر قانون کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذکے بارے میں وزارت قانون کا تمام ریکارڈ تحویل میں لیا جائے کیونکہ خدشہ ہے کہ موجودہ وزیر قانون جو آئین شکنی میں شریک تھے اس ریکارڈکو ضائع کر دیں گے۔ درخواست میں وزیر قانون زاہد حامدکوذاتی حیثیت میں اور وزارت قانون کو سیکریٹری قانون کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔ شیخ احسن الدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ زاہد حامدکو بغاوت کیس میں فریق بنانے کیلیے درخواست جمعے کو تیار ہو چکی تھی لیکن اس روزکچھ تکنیکی وجوہات اور ہفتے کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے جمع نہیں کرائی جا سکی، پیرکو ہر صورت میں درخواست دائرکر دی جائے گی، ان کا کہنا تھا زاہد حامدکو پرویز مشرف نے خصوصی طور پر ایمرجنسی کے نفاذکیلیے وزارت قانون کا قلمدان دیا تھا۔ سپریم کورٹ سے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس مستردکیے جانے اور انھیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد تمام عدلیہ کو لپیٹنے کا فیصلہ ہو چکا تھا اس کیلیے وصی ظفرکو ہٹا کر زاہد حامدکو وزیر قانون بنایا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story