انتظامیہ کو کراچی اور کوئٹہ کے حالات کا سخت نوٹس لینا چاہیے چیف جسٹس

عدلیہ کے ہاتھوں میں بندوق نہیں ہم صرف فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر عمل درآمد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، چیف جسٹس


عدلیہ کے ہاتھوں میں بندوق نہیں ہم صرف فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر عمل درآمد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئٹہ اور کراچی کی بدامنی پر جاری کیے گئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ہو جاتا تو آج حالات بہتر ہوتے۔

گذشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے تقرر پانے والے ایڈیشنل سیشن ججوں اور بلوچستان کے قاضی ججوں کو اسناد کی تقسیم کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ایگزیکٹو کو کوئٹہ اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سخت نوٹس لینا چاہیے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوششیں کرنی چاہئیں، عدلیہ کے ہاتھوں میں بندوق نہیں ہم صرف فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر عمل درآمد کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، ملک میں ایسے واقعات شروع ہو گئے ہیں کہ شر پسندوں کے سامنے بانی پاکستان قائد اعظم کا احترام بھی ختم ہوگیا ہے جس کی پوری قوم کو مذمت کرنی چاہیے، ملک میں عدم استحکام کا کوئی سوال پید انہیں ہوتا ، 18کروڑ عوام سندھ اور بلوچستان کے پیچھے کھڑے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں