حافظ آباد 9 سالہ بچی کو پنچایت نے 50 سالہ شخص کے ساتھ ونی کردیا

گائوں کے چوہدریوں نے پنچایت منعقد کر کے 9 سالہ آمنہ کی شادی منور بی بی کے 50 سالہ بھائی فلک شیر سے کرا دی۔


Monitoring Desk June 16, 2013
گائوں کے چوہدریوں نے پنچایت منعقد کر کے 9 سالہ آمنہ کی شادی منور بی بی کے 50 سالہ بھائی فلک شیر سے کرا دی۔۔فوٹو: فائل

حافظ آباد کے نواح میں پسند کی دوسری شادی کرنے والے شخص کی 9 سالہ بیٹی کو پنچایت نے 50 سالہ شخص کے ساتھ ونی کردیا، ونی ہونے والی کمسن آمنہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے انصاف کی اپیل کر دی۔

جلالپور بھٹیاں کے گائوں ماہنیانوالہ کے محمد نواز نے منور بی بی سے پسند کی دوسری شادی کر لی ۔ گائوں کے چوہدریوں نے پنچایت منعقد کر کے 9 سالہ آمنہ کی شادی منور بی بی کے 50 سالہ بھائی فلک شیر سے کرا دی۔ ونی کے واقعے پر مقامی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ونی ہونے والی آمنہ نے فلک شیر کے قبضے سے بھاگ کردادا کے گھر پناہ لے لی ہے۔ آمنہ نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ اسے اغوا کر کے زبردستی شادی کی گئی۔ اس نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ اسے انصاف مہیا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں