حکومت پنجاب کا شہباز شریف دور میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر حکومت پنجاب کا گزشتہ 10 سال کے دوران آتشزدگی واقعات کی تحقیقات کا فیصلہ


Khalid Rasheed October 24, 2018
محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹریبونل کے قیام کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا فوٹو:فائل

حکومت پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مختلف سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے ٹریبونل تشکیل دیدیا۔

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر حکومت پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران مختلف سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے یک رکنی ٹربیونل تشکیل دیدیا۔ ٹربیونل کی سربراہی ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کریں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ٹریبونل کے قیام کا باضابطہ نوٹٰی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی عوام سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات سے متعلق ٹربیونل کو آگاہ کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔