وفاقی محکمہ اطلاعات میں آتشزدگی کے باعث ریکارڈ جل گیا

آگ لگنے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 24, 2018
ریسکیو اہلکاروں نے تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا، فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی محکمہ اطلاعات میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بہت سا ریکارڈ جل گیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) کی عمارت میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی جب کہ عمارت میں موجود ریکارڈ جل گیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچا، ریسکیو اہلکاروں نے تمام ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا، اور دو گھنٹوں کے آپریشن کے دوران آگ پر قابو پالیا۔ سیکریٹری انفارمیشن شفقت جلیل کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ آگ لگنے کے باعث کتنا ریکارڈ جل کر ضائع ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں ناقص اور فرسودہ نظام کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پی آئی ڈی کا ریکارڈ محفوظ ہے، تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں