پاکستان نے قندھار حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کردیے

میڈیا پر الزام تراشی دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 7 اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

میڈیا پر الزام تراشی دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 7 اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ترجمان۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے قندھار حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قندھار حملوں سے متعلق افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، حملوں سے متعلق ٹھوس شواہد یا خفیہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، پاک افغان ایکشن پلان کے تحت تعاون کا میکنزم موجود ہے، میڈیا پر الزام تراشی دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 7 اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پولیس چیف کے قاتل نے فائرنگ سے قبل سرحد پار سے ہدایت لی

واضح رہے کہ افغان صوبے قندھار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قندھار پولیس چیف عبدالرازق اور خفیہ ادارے کے صوبائی چیف ہلاک اور گورنر قندھار شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے۔
Load Next Story