سینیٹ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا نیب قوانین میں ترمیم کا عندیہ
نیب صرف گرفتاریاں کرنے میں مصروف ہے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف
سینیٹ کمیٹی نے نیب کی کارکردگی پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا جب کہ کمیٹی نے نیب قوانین پر نظرثانی اور ترمیم کا عندیہ بھی دیا ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف گرفتاریاں کرنے میں مصروف ہے لہذا نیب قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
کمیٹی نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن پر نظرثانی کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ مستقل ادارہ ہونا چاہیے، اس کو بہت سارا کام کرنا ہے، ججز کے پاس بہت زیادہ کیسز ہیں، اس کا مستقل سیکرٹریٹ ہونا چاہیے، باقی ممالک میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی تشکیل اس طرح نہیں جیسے پاکستان میں ہے۔