سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد

بم برآمدگی کی اطلاع پر سیکورٹی اہلکار اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے


ویب ڈیسک October 24, 2018
بم کی ساکھ کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں،فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم آمد ہونے کے بعد سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نیویارک کے نواحی علاقے میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے جب کہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بم سابق صدرکے گھر آنے والی ڈاک سے برآمد ہوا ہے۔

بم برآمدگی کی اطلاع پر سیکورٹی اہلکار اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور گھر کی مزید تلاشی کا عمل جاری ہے۔

فوری طور پر بم کی ساخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں