
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہو میں نجی اسکول کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سول اسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 4 بچوں میں سے 3 لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ چاروں کو پیر میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔