بھارتی جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں ملازمین کے ہاتھوں ہائی جیک

واجبات کی ادائیگی تک جہاز کو واپس نہیں جانے دیں گے، عملے کا موقف


آصف محمود October 24, 2018
عملے کے لوگ واپس بھارت جانے کے لئے رضامند نہیں فوٹو: فائل

پاکستان کی سمندری حدود میں بھارتی جہازراں کمپنی کے جہاز کو اسی کے عملے نے ہائی جیک کررکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 'ایم وی وسکی' نامی بحری جہاز 8 ماہ پہلے بھارتی کمپنی کا مال لے کر پاکستان آیا تھا، جہاز میں 3 پاکستانی اور 8 بھارتی شہری سوار تھے ، پاکستانی شہری مال کے ساتھ ہی کراچی کے ساحل پر اتر گئے تاہم جب کارگو جہاز بھارتی شہریوں کو لے کر واپس روانہ ہوا تو بھارتی شہریوں نے اسے پاکستانی حدود سے باہر جانے سے روک لیا۔ عملے کا مطالبہ ہے کہ جب تک بھارتی کمپنی ان کے واجبات ادا نہیں کرتی وہ کارگو جہاز کو واپس نہیں جانے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ سے بھارتی شہریوں اور جہاز کے عملے کو کھانا، پانی اور ضروریات کا دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے تاہم وہ لوگ واپس بھارت جانے کے لئے رضامند نہیں ہیں۔

سماجی رہنما انصار برنی نے کارگو جہاز کے عملے سے رابطہ کرکے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ لوگ واپس چلے جائیں اور تنخواہوں کے معاملے کو واپس بھارت جاکر حل کریں، انصار برنی نے بھارتی شہریوں کو فوری واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں