ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے ہر ممکن راستہ اپنایا جائے سراج الحق

صوبائی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں فلاحی، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔ سراج الحق


ویب ڈیسک June 16, 2013
صوبائی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں فلاحی، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔ سراج الحق فوٹو : پی پی آئی/فائل

LONDON: سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے ہر ممکن راستہ اپنائے۔

سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے پشاور میں قبائلی جرگے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے سوات تک موٹروے اور مانسہرہ ایکسپریس وے کا وعدہ کیا تھا لیکن بجٹ میں اسے پورا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خوشخبری مل سکتی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں فلاحی، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔

ڈرون حملوں کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے ہر ممکن راستہ اپنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں