کوئٹہ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے جاں بحق 6 طالبات کی شناخت نہ ہوسکی

بروری روڈ دھماکے میں جاں بحق طالبات میں سے 6 کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 16, 2013
بروری روڈ دھماکے میں جاں بحق طالبات میں سے 6 کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

گزشتہ روز بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والی طالبات میں سے 6 کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بروری روڈ دھماکے میں جاں بحق طالبات میں سے 8 کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم 6 طالبات کی لاشیں اس قدر جھلس گئی ہیں کہ ان کی شناخت مکن نہیں رہی جس کے باعث ان طالبات کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوگی جس کے بعد ہی ان کی میتوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 14 طالبات جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں