کوئٹہ ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے جاں بحق 6 طالبات کی شناخت نہ ہوسکی
بروری روڈ دھماکے میں جاں بحق طالبات میں سے 6 کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والی طالبات میں سے 6 کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بروری روڈ دھماکے میں جاں بحق طالبات میں سے 8 کی میتوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم 6 طالبات کی لاشیں اس قدر جھلس گئی ہیں کہ ان کی شناخت مکن نہیں رہی جس کے باعث ان طالبات کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوگی جس کے بعد ہی ان کی میتوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 14 طالبات جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئی تھیں۔