ایکسائز مہم کے تحت گاڑیوں سے 30 لاکھ ٹیکس و جرمانہ وصول 563 کے کاغذات ضبط

مہم کے 2دنوں میں کراچی3958،حیدرآباد1021،سکھر500،لاڑکانہ300،میرپورخاص300،بینظیرآبادمیں500گاڑیاں چیک کی گئیں۔


Staff Reporter October 25, 2018
158گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،مہم مزیدتیزکی جائے،روڈچیکنگ مہم سے ٹیکس جمع کرانے کارجحان بڑھاہے،مکیش کمارچاؤلہ۔ فوٹو: فائل

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سندھ بھر میں گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف11 روزہ روڈ چیکنگ مہم کے پہلے 2 دن کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار گاڑیاں چیک کرکے 30 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرلیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی ڈائریکٹر ایڈمن سید سبطین موجود تھے۔

اجلاس کو بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ 2 دن کے دوران اب تک کراچی میں 3958 گاڑیاں، حیدرآباد میں1021 ، سکھر میں500 ، لاڑکانہ میں 300، میرپورخاص میں بھی 300 کے قریب اور شہید بینظیر آباد میں 500 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران 158 گاڑیاں مختلف وجوہات کی بنا پر تحویل میں لی گئیں 563 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرکے تحویل میں لے لیے گئے اب تک روڈ چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ٹیکس اور جرمانے کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے روڈ چیکنگ مہم کی رفتار اور ایکسائز عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم مذید تیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چیک کرنے اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف جاری روڈ چیکنگ مہم کے باعث ٹیکس جمع کرانے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عوام کی صحیح راہنمائی کی جائے تو حکومت سے تعاون کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |