قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور
ایوان میں موجودارکان یونیورسٹی بس میں دھماکےسےجاں بحق طالبات اوردیگرافرادکےلواحقین سےاظہارہمدردی کرتے ہیں, قرارداد.
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف الگ الگ مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کی کسی بھی جماعت نے مخالفت نہیں اور ایوان میں اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اس سے قبل سینیٹ کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں موجود ارکان یونیورسٹی بس میں دھماکے سے جاں بحق طالبات اور دیگر افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں مختلف بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں ویمن یونیورسٹی کی 14 طالبات اور ڈی سی کوئٹہ سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے خلاف بلوچستان حکومت آج سرکاری سطح پر سوگ منارہی ہے۔