کرپشن کیس میں سری لنکن کرکٹ آفیشل کا یکم نومبر تک ریمانڈ

ویمل پر سونی ٹی وی کو نشریاتی حقوق دینے پر مالی خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔


Sports Desk October 25, 2018
ویمل پر سونی ٹی وی کو نشریاتی حقوق دینے پر مالی خورد برد کرنے کے الزامات ہیں۔ فوٹو: فائل

PARIS: سری لنکا کرکٹ کے چیف فنانشل آفیسر ویمل ننڈیکا ڈیسانائیکے کو بدستور حراست میں رکھا جائے گا۔

پولیس نے ویمل ننڈیکا ڈیسانائیکے کا یکم نومبر تک کا ریمانڈ حاصل کرلیا، ان پر سونی ٹی وی کو نشریاتی حقوق دینے پر مالی خورد برد کرنے کے الزامات ہیں، ویمل کیخلاف سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج کرائی تھی۔

انھوں نے مذکورہ براڈ کاسٹر کو نشریاتی حقوق کے معاہدے کی 15 فیصد رقم امریکا میں ایک پرائیویٹ اکائونٹ میں جمع کرانے کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں