صوابی انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ دو رضا کار جاں بحق

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک June 16, 2013
پولیو ٹیم کے رضا کار سیکیورٹی کے بغیر مہم چلارہے تھے، پولیس کا موقف ۔ فوٹو: فائل

نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے دو رضاکاروں کو ہلاک کردیاجبکہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیو مہم معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے ملک آباد میں انسداد پولیو ٹیم میں شامل رضا کار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں مصروف تھے کہ دو نامعلوم افراد ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،فائرنگ کی زد میں آکر دو رضا کار جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی سطح پر پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کسی سیکیورٹی کے بغیر مہم چلا رہے تھے نہ ہی انہوں نے سیکیورٹی کے لئے پولیس سے رابطہ کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ صوابی میں اس سے قبل بھی انسداد پولیو ٹیموں پر حملہ ہوچکا ہے جس میں دو خواتین رضاکار جاں بحق ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں