غیرملکی سفارتخانوں کا مہرلگا کرمعیاد بڑھائے گئےپاسپورٹس پر ویزہ دینے سے انکار

وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے باعث بیرون ممالک جانے کے خواہشمند کئی شہری اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

غیر ملکی سفارتخانوں کا کہنا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق محض ایسے پاسپورٹس قابل قبول ہیں جن کی تمام ایئرپورٹس پر مشین کے ذڑیعے جانچ کی جا سکے۔ فوٹو: فائل

غیر ملکی سفاتخانوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے مہر لگا کر معیاد میں توسیع کئے گئے پاسپورٹس کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے سہیل چوہدری کے مطابق ۔غیر ملکی سفارتخانوں کا کہنا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق محض ایسے پاسپورٹس قابل قبول ہیں جن کی تمام ایئرپورٹس پر مشین کے ذریعے جانچ کی جا سکے۔ اس لئے صرف مہر لگا کر معیاد بڑھائے گئے پاسپورٹس پر ویزا جاری نہیں کرسکتے۔ غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے اختیار کئے گئے اصولی موقف کے بعد بیرون ممالک جانے کے خواہشمند کئی شہری اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں اور دوبارہ مقررہ فیس ادا کرکے نئے پاسپورٹس حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مہر لگا کر پاسپورٹ میں توسیع کا طریقہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے متعارف کرایا تھا، جس کے تحت وزارت داخلہ نے لیمینیشن پیپر ختم ہونے پر مہر لگا کر پرانے پاسپورٹس کی میعاد میں توسیع کرنا شروع کردی تھی تاہم غیر ملکی سفارتخانوں نے اس طریقے کو مسترد کر تے ہوئے ایسے پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story