عراق کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 25 افراد ہلاک متعدد زخمی

بصرہ میں 2 بم دھماکے ہوئے جن میں بم ناکارہ بنانے والے عملے کے ایک شخص سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق کار دھماکے اور فائرنگ کے واقعات زیادہ تر ان علاقوں میں ہوئے ہیں جہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


عراقی حکام کے مطابق کار دھماکے اور فائرنگ کے واقعات زیادہ تر ان علاقوں میں ہوئے جہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے۔ بغداد کے جنوب میں واقع شہر کوت میں ایک ریسٹورانٹ کے باہر کار میں دھماکا ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، دوسرا دھماکا عزیزیہ میں شیعہ مسجد کے نزدیک ایک مارکیٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ بصرہ میں 2 بم دھماکے ہوئے جن میں بم ناکارہ بنانے والے عملے کے ایک شخص سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ناصریہ، محمودیہ، نجف، مدائن اور جبیلہ میں مختلف بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، اتوار کی صبح عراق کے شمال میں موصل میں نامعلوام افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story