القاعدہ نے اہم رہنما عبدالحامد ابوزید کی مالی میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

عبدالحامد ابو زید نے امت مسلمہ اور اسلامی قانون کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کی، القاعدہ


AFP June 16, 2013
عبدالحامد ابو زید الجیریا میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 46 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

القاعدہ نے افریقی ملک مالی میں لڑائی کے دوران اپنے اہم رہنما عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ کی افریقی شاخ نے اپنے ایک بیان میں عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 46 سالہ مرکزی رہنما نے فرانس اور چاڈ کی جانب سے مالی پر حملے کے دوران اپنی امت اور اسلامی قانون کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کی، القاعدہ نے بیان میں عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تاريخ نہیں بتائی تاہم مارچ میں فرانسیسی افواج نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ اہم القاعدہ رہنما عبدالحامد ابوزید کو فروری کے مہینے میں مالی میں لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ عبدالحامد ابو زید الجیریا میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 46 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ انہیں اس خطے میں القاعدہ کا سب سے متشدد رہنما سمجھا جاتا تھا اور ان پر حالیہ سالوں میں درجنوں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کا الزام بھی ہے جس میں دو کو انہوں نے ہلاک بھی کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |