مستونگ ذوالفقار مگسی کے عزیز مہر اللہ مگسی ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا

لیویز اہلکاروں نے مہر اللہ مگسی کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ویب ڈیسک June 16, 2013
مہر اللہ مگسی جھل مگسی سے اپنے گن مین محمود اور ڈرائیور کریم مگسی کے ہمراہ بیٹی کی لاش لینے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دشت سے سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی کے رشتہ دار مہر اللہ مگسی کو ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا کرلیا گیا۔


نواب ذوالفقار مگسی کے عزیز مہراللہ مگسی کی بیٹی گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والےدھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھی، مہر اللہ مگسی جھل مگسی سے اپنے گن مین محمود اور ڈرائیور کریم مگسی کے ہمراہ بیٹی کی لاش لینے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا۔ لیویز اہلکاروں نے مہر اللہ مگسی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔