پی اے ایف فیصل بیس پر دستی بم حملہ 3 سیکیورٹی گارڈز زخمی

دستی بم حملے سے پی اے ایف فیصل بیس کے مرکزی گیٹ پر موجود 3 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔


ویب ڈیسک June 16, 2013
دستی بم حملے سے پی اے ایف فیصل بیس کے مرکزی گیٹ پر موجود 3 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

شاہراہ فیصل پر واقع پی اے ایف فیصل بیس پر دستی بم حملے میں 3 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پاک فصائیہ کی شاہراہ فیصل پر واقع پی اے ایف فیصل بیس کے قریب دستی بم پھینکا جس سے بیس کے مرکزی گیٹ پر موجود 3 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتا ل منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے فیصل بیس کی دیوار اور گیٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ایس پی جمشید ٹاون کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فیصل بیس پر دستی بم پھینکا جو دیسی ساخت کا تھا اور اس میں بال بیئرنگ موجود نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ فیصل بیس پر نصب سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔