بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ویڈیو پیغام میں لوگوں کو زندگی جیسی خوبصورت نعمت کی قدر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ زندگی ہمیشہ آپ کو موقع نہیں دیتی اسلیے لاپرواہی برتنا چھوڑدیں۔ اس ویڈیو میں بگ بی نے اپنے بچپن کا بھی ایک واقعہ سنایا کہ جب وہ دو سال کے تھے کس طرح پہلی بار ٹرین کو دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے فلم ''شعلے''اور''کولی'' کی اسٹیشن پر کی گئی شوٹنگ بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ٹرین میں سفر کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرسکتے، تاہم انہوں نے ٹرین میں سفر کرنے والے تمام لوگوں کو خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ 99 بار خوش قسمت ہوسکتے ہیں لیکن 100 ویں مرتبہ آپ کے ساتھ حادثہ پیش آسکتا ہے، لہٰذا اپنی زندگی کے ساتھ لاپرواہی برتنا چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے یہ ویڈیو پیغام حال ہی میں بھارتی شہر امرتسر میں پیش آنے والے افسوسنات واقعے کے ردعمل میں جاری کیا ہے جس میں 61 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔