نوازشریف کا سعودی امداد اور وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دینے سے گریز
میں نے خطاب سنا ہی نہیں اور میں ٹی وی نہیں دیکھتا، نواز شریف کا صحافیوں کو جواب
احتساب عدالت میں نوازشریف نے سعودی امداد اور وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر کوئی بھی رد عمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت سے قبل صحافیوں نے سوال کیا کہ سعودی عرب کی امداد پر کیا کہیں گے، نواز شریف خاموش رہے، صحافیوں نے پھر پوچھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لیں، این آر او نہیں ملے گا جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے خطاب سنا ہی نہیں اور میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔
احاطہ عدالت میں (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو عمران خان کو قوم سے معافی مانگی چاہیے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے جب کہ این آر او کا کہا کس نے ہے، کون ان سے این آر او مانگ رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے، ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔