کپل شرما اچانک شادی کیوں کررہے ہیں

کپل شرما اگلے سال شادی کرنا چاہتے تھے تاہم اب شادی رواں برس ہی ہورہی ہے


ویب ڈیسک October 25, 2018
کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے فوٹو:فائل

بھارتی مزاحیہ اداکار اور میزبان کپل شرما کے اچانک جلد بازی میں شادی کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، دپیکا رنویر اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے بعد اچانک ہی کپل شرما کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیاتھا، تاہم کپل کے چاہنے والے یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ ان کے پسندیدہ اداکار جلد بازی میں شادی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما ابھی شادی نہیں کرنا چاہتے تھے وہ اس وقت اپنے نئے کامیڈی شو پر توجہ دینا چاہتے تھے اور اس بارے میں انہوں نےاپنے اوراپنی ہونے والی بیوی گینی کے گھروالوں کو بھی بتادیا تھا، تاہم اچانک ہی ان کے سسر(گینی کے والد) کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ کپل شرما کے سسر کچھ مہینوں سے بیمار ہیں اور ان ہی کی خواہش پر کپل اور ان کی بیٹی کی شادی جلد بازی میں کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں