قلعہ سیف اللہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ 3 پولیس اہلکار شہید

حملہ آوروں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔


ویب ڈیسک June 16, 2013
حملہ آوروں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے مسلم باغ کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر موجود 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس سے قبل مستونگ میں دشت کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے سابق گورنر ذوالفقار مگسی کے عزیز مہر اللہ مگسی کو ان کے ڈرائیور اور گن مین سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔