شادی کے 27 سال بعد بھی گوری کے پاس شاہ رخ کیلئے وقت نہیں
شاہ رخ خان چاہے کتنے ہی بڑے اداکار ہوں لیکن گھر میں ایک عام سے شوہر ہیں
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان چاہے کتنے ہی بڑے اداکار ہوں لیکن گھر میں ایک عام سے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کی مرضی سے چلتے ہیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کی شادی کو 27 برس ہوگئے ہیں لیکن آج بھی گھر میں صرف گوری کی ہی چلتی ہے جس کا ثبوت دونوں کی حال ہی میں انسٹاگرام پرہونے والی دلچسپ نوک جھونک ہے۔
گوری خان ہخاتون خانہ ہونے کے علاوہ انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں جولوگوں کے گھر سجاتی ہیں، حال ہی میں گوری نے اپنے سجائے ہوئے ایک اسٹوڈیو کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ''تم میرا آفس کب سجاؤ گی''۔ کنگ خان کے اس تبصرے پر گوری نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ''جیسے ہی مجھے فارغ وقت ملے گا میں تمہارا آفس ڈیزائن کردوں گی۔''
دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی اس دلچسپ نوک جھونک سے صاف ظاہر ہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کتنے ہی بڑے اداکار ہوں لیکن ان کی بیوی ان سے زیادہ مصروف ہیں اور ان کے پاس اپنے شوہر کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔