سعودی عرب نے ویزا فیس 2 ہزار سے کم کر کے 300 ریال کردی فواد چوہدری

نیب کے افسران کو خصوصی پاسپورٹ دیے جائیں گے تاکہ انہیں چوروں کو پکڑنے میں مشکل نہ ہو، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 25, 2018
پاکستان کا پہلا مشن 2020 میں خلا میں بھیجا جائے گا، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کئے گئے مختلف معاہدوں میں ویزا فیس کم کرنے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ویزا فیس 2 ہزار ریال سے کم ہوکر 3 سو ریال کردی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد دیگر وزرا کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں پہلا اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا پہلا مشن 2020 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ مشن چین کے تعاون سے بھیجا جائے گا جو کہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی، اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے افسران کو خصوصی سفارتی پاسپورٹ دیے جائیں گے تاکہ انہیں کہیں بھی جاکر چور کو پکڑنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے کئے گئے مختلف معاہدوں میں ویزا فیس کم کرنے کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ویزا فیس 2 ہزار ریال سے کم ہوکر 3 سو ریال کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں