غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں وزیراعظم

زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم اور مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان

مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں جب کہ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی۔

اسلام آباد میں پاک چین گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں، 50 لاکھ گھر منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے، زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی جب کہ مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہماری حکومت میں ڈيزل 6 اور پیٹرول 2روپے سستا ہوا


وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا، سی پیک کے تحت اہم مشترکہ منصوبہ اور چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

پانی کے وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم کا واٹر کونسل سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل واٹر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ وسائل میں اضافہ بھی ناگزیر ہے ہمیں پانی کے استعمال کے لیے منظم سوچ اور اقدامات کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری واٹر نے شرکا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمیٹی سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلیں، یہ کمیٹی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سر براہی میں کام کر ے گی۔
Load Next Story