ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

نیپال کے اینفا کمپلیکس میں عدنان جسٹن اور واصف نے گولز کئے


Mian Asghar Saleemi October 25, 2018
نیپال کے اینفا کمپلیکس میں عدنان جسٹن اور واصف نے گولز کئے۔ فوتو: سوشل میڈیا

ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ننھے فٹبالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 1-2 سے ہرادیا۔

نیپال کے اینفا کمپلیکس میں ہونے والے ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ کے آغاز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے ابتداء میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، بعد ازاں گرین شرٹس نے جارحانہ انداز اپنایا اور 36ویں منٹ میں عدنان جسٹن نے گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک کر ایک گول کی سبقت دلا دی۔

53ویں منٹ میں بھارت نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تاہم 85ویں منٹ میں واصف نے فیصلہ کن گول کر کے میچ کا نتیجہ گرین شرٹس کے نام کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں 27اکتوبر کو بھوٹان کےخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ساف چیمپئن شپ کے گروپ بی پاکستان کے ساتھ بھوٹان اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں مالدیپ ، بنگلہ دیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں