دل کوچھولینے والے کردار زیادہ پسند ہیںروبینہ اشرف

پاکستانی ڈرامے کی پوزیشن مضبوط ہے،ہمارے فنکار کام تو کررہے ہیں مگرتوجہ کم ہوگئی ہے،روبینہ اشرف


Showbiz Reporter June 17, 2013
پاکستانی ڈرامے کی پوزیشن مضبوط ہے،ہمارے فنکار کام تو کررہے ہیں مگرتوجہ کم ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے کہاہے کہ مجھے ڈرامے کی کہانی میں وہ کردارزیادہ پسندآتے ہیں جودل کوچھولیں اورکوشش ہوتی ہے کہ اگراس طرح کاکوئی کردارمجھے مل جائے تومیں اسے بھرپور انداز میں نبھاوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔ روبینہ اشرف نے کہاکہ ہمارے ہاں فنکارکام توکررہے ہیں مگرشایدتوجہ کم ہوگئی ہے۔پاکستان کاڈرامہ بہت مضبوط حیثیت رکھتاہے مگرابھی بھی مسلسل محنت کی بہت ضرورت ہے کچھ عرصہ قبل لوگ ہمارے ڈراموں سے بھٹک گئے تھے اس میں ہماری کچھ بنیادی غلطیاں تھیں اب اگرخدانے ہمیں ایک بار پھر کھڑا کیاہے توکیاہی اچھاہے کہ ہم اپنی خامیوں پرتوجہ دیں۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارہ روبینہ اشرف کاکہنا تھا کہ پاکستان میں فلم کی بحالی مشکل عمل نہیں ہم دنیاکی وہ قوم ہیں کہ جوکسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں اگر ہمارے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز ٹھان لیں کہ فلم بحال کرنی ہے تولازمی فلم انڈسٹری بحال ہوجائے گی ۔ واضح رہے اداکارہ روبینہ اشرف کی والدہ گزشتہ روزشدیدعلالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی ہیں انھیں لاہورکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں