گستاخانہ ٹویٹس پر پاکستان کا ہالینڈ سے شدید احتجاج
ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی گستاخانہ ٹویٹس پر شدید احتجاج کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر شدید احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پرہالینڈ کے ناظم الامورسے شدید احتجاج
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہالینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور سفیر کو باور کرایا کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی مسلسل جان بوجھ کر مذموم کوششوں پر تشویش ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گیرٹ ولڈرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر پاکستان نے ہالینڈ سے سفارتی سطح پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کیا تھا۔