وحیدہ رحمان نے گرودت کی فلموں سے شہرت حاصل کی

1936میں پیدا ہوئیں،پہلی فلم ’’جیاسبھا‘‘1954 میں ریلیز ہوئی


Cultural Reporter June 17, 2013
کشور کمار کیساتھ ’’گرل فرینڈ‘‘میں یادگار کردار ادا کرکے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ وحیدہ رحمن کا نام بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے ان مشہور ناموں میں سے ہے کہ جنھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے شہرت کا سبب بنے۔

انھوں نے سنجیدہ اداکاری کے ساتھ کامیڈی رول بھی بہت خوبصورتی سے ادا کیے،وہ ان خوش نصیب اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جنھوں نے اس دور کے مشہور ادکاروں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے،وہ بھارتی اداکار اور پروڈیوسرگرودت کو اپنا استاد مانتی تھیں ان کا کہنا ہے کہ اگر گرودت میری رہنمائی نہ کرتے تو میں آج گھر بیھٹی ہوتی،گرودت کا وحیدہ رحمن کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی ادکارہ تھیں کہ جو ہر کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کا فن جانتی تھیں میں تو اسے پیدائشی(نیچرل) ادکارہ کہتا تھا،گرودت نے وحیدہ رحمن کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا14مئی1936میںتامل ناڈو (برٹش انڈیا) میں پیدا ہونے والی وحیدہ رحمن کی پہلی فلم1954میں ریلیز ہونے والی تامل''جیا سبھا''تھی،جب کہ ان کی تامل فلموں میں جولو مرائی،کالم ماری قابل ذکر تھی۔



وحیدہ رحمن نے فلم سی آئی ڈی میں منفی کردار ادا کرکے زبردست شہرت حاصل کی،انھوں نے گرودت کی فلم پیاسا،کاغذ کے پھول، چوہدویں کا چاند میں لیڈنگ رول ادا کیے جب کہ ان کی مشہور فلموں میں صاحب بی بی اور غلام، سولہواں سال،بات ایک رات کی،بیس سال بعد، گائیڈ، تیسری قسم، مجھے جینو دو، خاموشی، قابل ذکر ہیں ادکارہ وحیدہ رحمن اور دیو آنند کی جوڑی بھی بہت مشہور ہوئی انھوں نے دیو آنند کے ساتھ کالا بازار، بات ایک رات کی،سولواں سال،سی آئی ڈی اور گائیڈ قابل ذکر ہیں،انھوں نے گلوکار کشور کمار کے ساتھ ایک کامیڈی فلم گرل فرینڈ بھی یاد گار کردار ادا کیا تھا۔

اسی فلم میں شاندار ادکاری پر انھیں فلم فئیر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا2009وحیدہ رحمن کی آخری فلم'' دہلی6'' ریلیز کی گئی تھی،وحیدہ رحمن کی شادی27اپریل 1974 کوششی ریکھی سے ہوئی تھی جو بھارت کے معروف بزنس میں تھے ان کے دوبچے ہیں جب کہ ان کے شوہر کا انتقال 2000 میں ہوا،وحیدہ رحمن ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ گھریلو زندگی گزار رہیں ہیں۔اگر ہم وحیدہ رحمن کے فلمی سفر کا جائزہ لیں تو یہ بات بہت نمایاں نظر آتی ہے کہ وہ بھارتی فلم اسکرین کی ایک ورسٹائل ادکارہ تھیں ان کے کریڈٹ پر بہت سی اہم اور یاد گار فلمیں ہیں کہ جنھوں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں