کنگنا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

کنگنا رناوت سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا


ویب ڈیسک October 25, 2018
کنگنا رناوت سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنی ہی نئی آنے والی فلم 'مانی کرنیکا :جھانسی کی رانی' کے ذریعے اپنے نام کیا ہے جس میں انہوں نے 14 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

کنگنا رناوت نے اس حوالے سے کہا کہ میرا اتنا زیادہ معاوضہ وصول کرنا کردار پر انحصار کرتا ہے کیوں کہ ہر فلم کی اپنی ایک داستان اور ایک انداز ہوتا ہے، میں فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضہ طے کرتی ہوں جب کہ فلم 'مانی کرنیکا' اپنی نوعیت کی الگ ہی تاریخ پر مبنی فلم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کا کنگنا رناوت پر تشدد اور ہراسانی کا الزام

واضح رہے کہ کنگنا رناوت سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا اعزاز دپیکا پڈوکون کے پاس تھا جو کہ انہوں نے فلم 'پدماوت' میں کام کرنے کی وجہ سے وصول کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اُن کا یہ معاوضہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے کہیں زیادہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں