خیبر پختونخوا ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ

ملازمین کو ہاؤسنگ سبسڈی میں اضافہ یکم جولائی 2018ء سے ملے گا

ملازمین کو ہاؤسنگ سبسڈی میں اضافہ یکم جولائی 2018ء سے ملے گا (فوٹو : فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے ملازمین کی ہاؤسنگ سبسڈی میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے اور ملازمین کو یہ اضافہ یکم جولائی 2018ء سے ملے گا۔


پشاورمیں گریڈ ایک کے ملازمین کو 3 ہزار 390، گریڈ 11 کو 11 ہزار 40، گریڈ 17 اور 18 کو 18 ہزار 465 روپے ملیں گے اور گریڈ 22 کے افسر 45 ہزار 900 وصول کریں گے۔

علاوہ ازیں ایبٹ آباد میں گریڈ ایک کو 2 ہزار 373، گریڈ 17 اور 18 کو 12 ہزار 926 ملیں گے اور گریڈ 22 کو 32 ہزار 130 روپے کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔
Load Next Story