
اس ضمن میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ جو اساتذہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی نہیں کرتے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور تمام اسکولوں کے سربراہان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی نشاندہی کریں تا کہ انہیں بروقت پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے اس لیے تمام محکموں کے ساتھ ساتھ این جی اوز، اسٹیک ہولڈرز، علماء کرام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بھی والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں، ان کے خدشات دور کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بھرپور کوششیں کرے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسید عطااللہ شاہ،اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص عثمان محسود ،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری سومار شیدی،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام غوث قائمخانی،ایس اے خان،مفتی شریف سعیدی،مولانا صادق سعیدی،محکمہ صحت کے ڈاکٹر اخلاق،ڈاکٹر اشفاق،ڈاکٹر خالد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر اشفاق اور ڈاکٹر خالد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 41یو سی میڈیکل افسران،157ایریا انچارجز، 752 ٹیمیں،572موبائل ٹیمیں،102فکسڈ پوائنٹ، 68 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 2رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔