واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں دلچسپ اسٹیکرز کا اضافہ

واٹس ایپ نے صارفین کے بے حد اصرار پر اس کے نئے ورژن میں دلچسپ گفس اور ایموجیز شامل کیے ہیں

واٹس ایپ کے نئے ورژن میں شامل مختلف ایموجیز اور اسٹیکرز (فوٹو: اینڈروئڈ پولیس)

ہر سوشل میڈیا ایپ میں اسٹیکرز اور اینی میٹڈ تصاویر (گفس) اسے عوام میں مقبول بناتی ہیں کیونکہ لوگ انہیں اپنے احساسات کی ترجمانی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسی بنا پر اب واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں ڈھیروں نئے اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نیا اسٹیکر پیک واٹس ایپ بی ٹا ورژن 2.18.329 میں شامل کیا گیا ہے جوں ہی آپ ایموجیز یا گفس میں جاتے ہیں ان کے تیسرے ٹیب میں نئے اسٹیکر نظر آجائیں گے تاہم ابھی انہیں ایکٹو نہیں کیا گیا اس کے لیے سرور کی جانب سے سوئچنگ کی ضرورت ہوگی جو چند روز میں دستیاب ہوجائے گی۔


ان اسٹیکرز کے نئے پیک میں آپ کو جو بھی پسند آئے اسے بار بار استعمال کرنے کے لیے تھرتھراتے اسٹیکر پر ٹیپ کرکے اسے فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں تاہم بی ٹا کی وجہ اسٹیکرز ایکٹو ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ فی الحال 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگلے مراحل میں وہ تھرڈ پارٹی اسٹیکرز بھی شامل کرے گا۔
Load Next Story