زائرین کی بس کوحادثہ 2نوجوان جاں بحق 20 افراد زخمی

اورنگی ٹائون کراچی کے رہائشی درگاہ جمیل شاہ داتار کی زیارت کے بعد واپس آ رہے تھے


Nama Nigar June 17, 2013
زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی اور مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا. فوٹو: فائل

درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار کی زیارت کے بعد کراچی واپس جانے والی زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کراچی سے زائرین پیر پٹھو ٹھٹھہ میں واقع درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار کی زیارت کے لیے آئے تھے جہاں سے واپسی پران کی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث گجو کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 نوجوان 24 سالہ وسیم اور23 سالہ عرفان موقع پر ہی جاں بحق جب کہ جمال، عدنان، دانش، محمد شہزاد، صابر سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔



زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی اور مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ محکمہ صحت کی ایمبولینسیں فیول نہ ہونے کے باعث بروقت جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکیں۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں سے تفریح کے لیے آئے نوجوانوں کی موٹر سائیکلیں سلپ ہونے کے باعث احمد، رمضان، یارو، محمود سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں