سابق منگیتر کی قابل اعتراض وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار

منگنی ختم ہونے پر کامران نے منگیتر کی قابل اعتراض وڈیو اور تصاویر، فیس بک اور یوٹیوپ پر اپ لوڈ کردی تھیں۔


Staff Reporter October 26, 2018
منگنی ختم ہونے پر کامران نے منگیتر کی قابل اعتراض وڈیو اور تصاویر، فیس بک اور یوٹیوپ پر اپ لوڈ کردی تھیں۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سابق منگیتر کی قابل اعتراض وڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملیر آنسو گوٹھ کے رہائشی کامران کیخلاف سابق منگیتر نے درخواست دی تھی کہ منگنی ختم ہونے پر کامران نے ان کی قابل اعتراض وڈیو اور تصاویر، فیس بک اور یوٹیوپ پر اپ لوڈ کردی تھیں۔

ایف آئی اے نے تصدیق کے بعد کامران کوگرفتار کرلیا، موبائل اور کمپیوٹر سے قابل اعتراض وڈیو بھی برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں