ایس ای سی پی کمشنرز کے لیے 2 برطرف افسر بھی شارٹ لسٹ
محمدعلی کوسپریم کورٹ نے ہٹایا،عمران اقبال مس کنڈکٹ پربرطرف ہوئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں کمشنرز کی 2خالی اسامیوں پر تقرری کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانیوالے امیدواروں میں سپریم کورٹ کے احکامات پر ہٹائے جانیوالے ایس ای سی پی کے ایک سابق چیئرمین اور مس کنڈکٹ پر برطرف ہونیوالے ایک سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا نام بھی شامل ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی میں کمشنرز کی دو خالی اسامیوں پر تقرری کیلیے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس پر دوسو کے لگ بھگ امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے چھان بین کے بعد ان میں سے معیار پر پورا اترنے والے 30 ناموں کی شارٹ لسٹنگ کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے جانیوالے امیدواروں میں سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے جانیوالے سابق چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی غلام محمد کے علاوہ مس کنڈکٹ کے الزام پر ایس ای سی پی سے برطرف کئے جانیوالے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران اقبال پنجوانی کے نام بھی شامل ہیں۔
محمد علی غلام محمد کو پیپلزپارٹی کے دور میں تعینات کیا گیا تھا جس کیخلاف ایس ای سی پی کے ایک افسر اشرف ٹوانہ نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا جس میں عدالت عظمیٰ نے محمد علی غلام محمد کو عہدے سے ہٹاکر ان کے بطور چیئرمین ایس ای سی پی تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں جس پر پالیسی بورڈ کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے جمع کروائی تھی جو ابھی تک زیرالتوا ہے اور اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
دوسرے افسر عمران اقبال پنجوانی کو مس کنڈکٹ اور دیگر الزامات پر برطرف کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے امیدواروں کے انٹرویو کئے جانیکا امکان ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی شارٹ لسٹنگ ہے اور مزید شارٹ لسٹنگ بھی کی جائے گی جس کے بعد انٹرویوز کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین ایس ای سی پی کی دوڑ میں شارٹ لسٹ ہونیوالے مضبوط سمجھے جارہے ہیں۔ اس دوڑ میں ایس ای سی پی کے ریٹائرڈ ہونے والے تین ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ظفر عبداللہ، عاکف سعید اور آصف عارف کے نام بھی شامل ہیں۔