فضل الرحمن کا کام رونے دھونے والی عورتوں جیسا ہے فواد چوہدری
حکومت نے اے پی سی کے شرکا کیلیے بریانی کا آرڈردے دیا اور کنٹینرکی پیشکش بھی کر دی ہے، وزیر اطلاعات و نشریات
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کام رونے دھونے والی عورتوں جیسا ہے۔
انفارمیشن سروس اکیڈمی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ مغل دور میں اگرکوئی مر جاتا تھا تو محلے سے رونے کیلیے عورتیں بلائی جاتی تھیں تاکہ جسے رونا نہ بھی آئے انھیں دیکھ کر آ جائے۔ مولانا فضل الرحمن کو بھی باہر سے بلایا گیا اور ان کا کام بھی رونے والی عورتوں جیسا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی کے شرکا کیلیے بریانی کا آرڈردے دیا اور کنٹینرکی پیشکش بھی کر دی ہے۔