حمزہ کے قاتلوں کو فوری منطقی انجام تک پہنچایا جائے

احتجاجی مظاہرین شدید نعرے بازی کی اور متعلقہ حکام سے حمزہ کے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا


Staff Reporter June 17, 2013
ڈیفنس خیابان سحرمیںنوجوان حمزہ کے قتل کیخلاف عزیزو اقارب پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

شاہ زیب قتل کیس کی طرح حمزہ کے قاتلوں کو بھی فوری طور پر گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

گزشتہ دنوں ڈیفنس خیابان سحر میں معمولی تنازع پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حمزہ کے اہلخانہ اور دوستوں کی جانب سے اتوار کو اس ہی مقام پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں حمزہ کو فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا ، احتجاجی مظاہرین میں مقتول کے اہلخانہ ، دوست اور علاقہ مکین شریک تھے جنھوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر چیف جسٹس سے واقعے کا نوٹس لینے اور حمزہ کے اہلخانہ کو فوری طور پر انصاف فراہم نے سے متعلق نعرے درج تھے۔



اس موقع پر احتجاجی مظاہرین شدید نعرے بازی کی اور متعلقہ حکام سے حمزہ کے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مقتول حمزہ کے والد کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے بیٹے کو انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انھوں نے اپیل کی ہے کہ حمزہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں