سی پیک سمیت ملک کے تمام سمندری مفادات کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی


ویب ڈیسک October 26, 2018
پاک بحریہ کے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک بحریہ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری مشقوں سی اسپارک کے دوران ساحلی تنصیبات کا دورہ کیا اور میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف نے گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ بھی کیا، مشقوں کے دوران پاک بحریہ کے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |