کنفیڈریشنز کپ برازیل کا فاتحانہ آغاز جاپان کی ناکامی

ایونٹ کے افتتاحی میچ کے موقع پر مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، 15 افراد گرفتار.


Sports Desk June 17, 2013
کنفیڈریشنز کپ: افتتاحی میچ میں جاپان کیخلاف کامیابی پر برازیلین کھلاڑیوں کا اظہار مسرت، میزبان سائیڈ نے 3-0 سے فتح پائی۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI: کنفیڈریشنز کپ کے افتتاحی مقابلے میں میزبان برازیل نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3-0 سے ہرادیا۔

میزبان کپتان نیمار نے عوامی توقعات کا احترام کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے منٹ میں ٹیم کا پہلا گول داغا، جس کے بعد کھیل کے48 ویں منٹ میں پائولینو نے ڈینی ایلوس کے کراس پر گیند کو جال کی راہ دکھاکر ٹیم کی برتری دگنی بنادی، میچ کے آخری منٹوں میں فریڈ کی جگہ آنے والے جو نے آسکر کے پاس پر برازیل کی جانب سے تیسرا گول بنادیا، مقابلے کو دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں 68 ہزار تماشائی موجود تھے،پیر کو نائیجیریا اور تاھیتی کی ٹیم مدمقابل آئے گی، برازیل میں اگلے سال فٹبال کے عالمی مقابلے منعقد کرانے پر جو رقم خرچ کی جارہی ہے اس کیخلاف پہلے میچ کے دوران مظاہرے بھی ہوئے،برازیل کے تقریباً ایک ہزار باشندوں نے اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کیا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں فٹبال کے عالمی کپ کی ضرورت نہیں ہے، انھیں ہسپتالوں اور تعلیم کے لیے پیسے چاہئیں،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور کالی مرچ کے پاؤڈر کا استعمال کیا،اطلاعات کے مطابق مظاہرین پر قابو پانے کے لیے ربڑ کی گولیاں بھی چلائی گئیں جبکہ 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، برازیل میں جاری کنفیڈریشنز کپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بارگول لائن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ برازیل میں 2014 کے فٹبال کے عالمی کپ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ یہ مقابلے 12 جون سے 13 جولائی 2014 تک جاری رہیں گے، برازیل فٹبال کے عالمی مقابلوں کی دوسری بار میزبانی کرے گا اس سے پہلے وہ 1950 میں ان مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں