سلمان کو شادی کیلیے ویسی لڑکی نہیں ملی جیسی وہ چاہتے ہیں والد سلیم خان
سلمان خان کو ایسی خاون کی تلاش ہے جس کی عادات اور اطوار اس کی ماں جیسی ہوں، سلیم خان
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان جیسی لڑکی تلاش کررہے ہیں ویسی ابھی تک ملی نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا بیٹا ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔
52 سالہ اداکار سلمان خان ابھی تک کنوارے ہیں اور ان کے مداح شدت سے چاہتے ہیں کہ سلمان جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ سلمان خان شادی کا سوال ہمیشہ ہی نظر انداز کردیتے ہیں تاہم ان کے والد سلیم خان نے ان کے بیٹے کے شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس لڑکی سے بھی شادی کریں وہ بالکل ان کی ماں کی طرح ہو جو گھر اور خاندان کو سنبھالے اور اپنی فیملی کو مکمل توجہ دے، تاہم ابھی تک سلمان کو ویسی لڑکی نہیں ملی یہی وجہ ہے کہ سلمان ابھی تک کنوارے ہیں۔